دبئی(نمائندہ خصوصی)سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی نوال کی شادی کی تقریب میں کرکٹرزانضمام الحق،معین خان اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔شادی کی پروقار تقریب میں دلہن نے ہلکے نیلے اور سلور رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا۔نوال کی شادی کی تصاویر سامنے آئی ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔