دبئی(نمائندہ خصوصی)آسٹریلوی بگ بیش میں ہوبارٹ ہریکینز نے سڈنی تھنڈرز کو چھ وکٹ سے ہرادیا۔ہفتے کوہوبارٹ ہریکینز نے 205 رنز کا ہدف اٹھارہویں اوور میں حاصل کرلیا۔سڈنی تھنڈر نے مقررہ اوورز میں چار وکٹ پر 205رنز بنائے۔ڈیوڈ وارنر نے شاندار 130 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ہوبارٹ ہریکینز نے ہدف چار وکٹ پر حاصل کرلیا۔ٹم وارد نے 90 اور مچل اوون نے 45رنز کی اننگز کھیلیں۔شاداب خان 40 رنز کےعوض کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔