پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد نے جواں سالہ حافظ قرآن کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ اس کی والدہ کو زخمی کردیا ، خزانہ سے بچے کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا جبکہ مینا بازار میں خاتون سے نامعلوم چور نے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیو رات پرس سے نکال کر چوری کرلئے ،پجگی روڈ پر شہری کو نئی موٹرسائیکل 125سے محروم کردیا گیا ہے ۔واقعات کے مطابق مدعی حسبان اللہ ولد رحمان ساکن حیات گل کورونہ ترنگزئی نے پولیس کو بتایاکہ اس کا 24 سالہ بیٹا محمد عزیر اپنی والدہ کے ہمراہ بہن کی شادی کی دعوت کے سلسلے میں اپنے چچا عبداللہ کے گھر واقع چمکنی موٹرسائیکل پر گئے تھے، واپسی پر چارسدہ روڈ پر خیبر منشیات ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بیٹا گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ میری بیوی زخمی ہوگئی ۔مقتول کے بہن کی شادی طے تھی جس کے بعد خوشیوں والا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔ادھر تھانہ خزانہ پولیس کومدعی عطا اللہ ولد میاں لال ساکن مومند حال لنڈے سڑک نے رپورٹ کی کہ اس کا 7سالہ بیٹا حسیب اللہ گزشتہ روز3بجے گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگیا ، انہوں نے بتایاکہ بیٹے کو نامعلوم افراد نے اغواءکیاہے کیونکہ اس کا کوئی آتہ پتہ نہیں چل رہاہے ۔ہماری کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی دشمنی یا دلبدی نہیں ہے۔ پولیس نے دفعہ 364Aکے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے بچے کی تلاش شروع کردی۔ ادھر تھانہ کوتوالی پولیس کو زوجہ سمیع اللہ نے رپورٹ کی کہ وہ دلہ زاک روڈ نواب خان کی رہائشی ہیں،وہ سودا سلف خریدنے کیلئے مسلم مینہ بازارآئی تھی جہاں اس نے سونے کے زیوارات کی مرمت کیلئے 2تولے سونے کا ہار،آدھا تولہ چین، 2بالیاں، ہاتھ کا باؤ، جومراور ٹکہ وغیرہ پرس میں رکھ کر سودا سلف کی خریداری میں مصروف ہوگئی ۔ اس دوران کسی نامعلوم شخص نے اس کی پرس سے سونے کے زیوارات نکال لیے تھے جبکہ تھانہمچنی گیٹ پولیس کو ذاکر اللہ ولد جان بازساکن مال منڈی پجگی روڈنے بتایاکہ اس نے 29دسمبر کواپنی موٹرسائیکل 125ماڈل 2024اپنے 14سالہ بھتیجے محمد ریحان کودی تاکہ وہ سکول سے بچوں کو لاسکے ،وہ رینگ روڈ سروس روڈ نزد پجگی ہندکیان پہنچا تووہاں دو افرا دنے اسے اسلحہ کے زور پر روکا او راس سے موٹرسائیکل لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے انکوائری مکمل ہونے پر 1ہفتے بعد مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے تمام مقدمات کی رپورٹس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔