وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری ہماری اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم او آئی سی پلیٹ فارم کے ذریعے رکن ممالک کے لیے ویکسین کی تیاری پرکام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری میں خود کفیل ہونا ہے کیوں کہ 2031ء کے بعد ویکسین کی عالمی امداد کے معاہدے ختم ہو جائیں گے۔
مصطفیٰ کمال بتایا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں ہر سال نیوزی لینڈ کی مجموعی آبادی سے زائد کا اضافہ ہو رہا ہے اور ہم اپنی آبادی کو 13 بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیرِ صحت نے مزید بتایا ہے کہ ہم نے ملک میں ہیلتھ کیئر نظام کو مضبوط بنانا ہے اس سلسلے میں ہم نے چین، سعودی عرب اور انڈونیشیا سمیت مختلف ممالک سے رابطے کیے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا ہے کہ ویکسین کی تیاری کے لیے سعودی عرب کے ساتھ بہت تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔