کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی رکن کانگریس راجا کرشنا مورتی کا کہنا ہے کہ امریکابھارت تعلقات سرد اور منجمدمرحلے میں داخل ہو گئے، انڈیا اہم اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت دار ، 50فیصد ٹیرف کا فیصلہ غیر منطقی اور نقصان دہ ہے،چینی اثر و رسوخ کے مقابلے پر بھارت کو دور کرنا اسٹریٹجک غلطی، انڈین نژاد امریکی برادری دونوں ملکوں میں پل ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس مین راجا کرشنامورتی نے خبردار کیا ہے کہ ٹیرف اور چین کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے پیش نظر امریکابھارت تعلقات "سرد اور منجمد" مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔