• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے ایل او سی پر ’جاسوسی‘ کے الزام میں کبوتر پکڑ لیا

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ’جاسوسی‘ کے الزام میں کبوتر پکڑ لیا۔کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کے اکھنور سیکٹر کے قریب مقامی لڑکے نے مشتبہ کبوتر پکڑا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کبوتر کے پروں پر مہریں لگی ہوئیں تھیں اور دونوں پاؤں میں لال اور پیلی انگوٹھیاں تھیں جن پر ’رحمت سرکار‘ ،’رضوان 2025‘ اور کچھ نمبرز تحریر تھے۔رپورٹ کے مطابق مقامی افراد نے کبوتر کو پولیس کے حوالے کردیا جسے مزید تفتیش کیلئے بھارتی ایجنسیوں کے حوالے کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج ماضی میں بھی جاسوسی کے الزام میں غباڑوں اور پرندوں کو گرفتار کرچکی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید