• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کی ایران میں مظاہرین پر تشدد اور طاقت کے بےتحاشہ استعمال کی مذمت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران میں مظاہرین پر تشدد اور طاقت کے بےتحاشہ استعمال کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے ایران  سے آنے والی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور طاقت کے غیر ضروری یا غیر متناسب استعمال سے گریز کریں۔

انتونیو گوتریس نے ایرانی حکام سے اپنے ملک میں رابطے بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں 4 روز سے انٹرنیٹ بھی بند ہے۔

قبل ازیں ایرانی انسانی حقوق تنظیم کا کہنا تھا کہ ایران میں جاری پرتشدد مظاہروں میں اب تک 490 مظاہرین اور 48 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر اے این اے نے کہا کہ دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں 10 ہزار 600 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید