• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہروز سبزواری کے انڈسٹری میں 50 برس مکمل، نامور فنکاروں کا خراج تحسین

سدا بہار اداکار بہروز سبزواری کو انٹرٹیمنٹ انڈسٹری میں 50 برس مکمل ہونے پر نامور فنکاروں اور دیگر شخصیات نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بہروز سبزواری کے اعزاز میں لائف اسٹائل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے سی ویو پر واقع ریسٹورنٹ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر شو بز کے ستاروں کی کہکشاں دیکھنے کو ملی۔

تقریب میں تھائی لینڈ، آسٹریلیا، روس کے قونصل جنرل نے خصوصی شرکت کی۔ 

فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات جاوید شیخ، بشری انصاری، سلیم شیخ، روبینہ اشرف، شبیر جان، نبیل ظفر، شہروز سبزواری، صدف کنول، شہزاد نواز، ڈاکٹر رافیہ رفیق، امجد شاہ، ایاز خان، ڈاکٹر سکندر مطرب، افضال اڈھیہ، سلیم جاوید سمیت ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر موجود تھے۔

بہروز سبزواری نے 50 برس مکمل ہونے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا، سینئر اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ بہروز سبزواری ایک سچا فنکار اور لاجواب انسان ہے، وہ تمام ساتھی فنکاروں دکھ درد میں کام آتا ہے۔

نامور اداکارہ بشری انصاری نے بتایا کہ بہروز نے ہم سب کے دل جیت رکھے ہیں، وہ ہر دلعزیز فنکار ہیں۔

منجھی ہوئی اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ جب مجھے کورنا ہوا تو بہروز سبزواری وہیل چئیر پر اسپتال لے کر گئے۔

فلم اسٹار سیلم شیخ نے بتایا کہ ہم نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا، 50 برس مکمل کرنا کوئی آسان کام نہیں، میں انہیں مبارک باد پیش کرتاہوں۔

اس موقع پر بہروز سبزواری نے کہا کہ آج کا دن میری زندگی کا یادگار دن ہے، دوستوں اور لائف اسٹائل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا بے حد مشکور ہوں، میں نے ڈراموں اور فلموں میں بہت کام کیا لیکن قباچہ کا کردار میری شناخت بن گیا۔

اداکار شبیر جان کا کہنا تھا کہ چند برس قبل انہیں حکومت پاکستان کی جانب پرائیڈ آف پرفارمینس اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح موسیقی میں گھرانے مشہور ہیں، جیسے پٹیالہ گھرانہ، وغیرہ، اسی طرح پاکستان کی انٹرٹیمنٹ انڈسٹری میں بہروز سبزواری اور جاوید شیخ گھرانہ مشہور ہیں، اس گھرانے میں جاوید شیخ، سلیم شیخ، مومل شیخ، شہزاد شیخ، اسی طرح بہروز سبزواری، شہروز سبزواری، صدف شہروز۔

تقریب میں بہروز سبزواری کی 50 سالہ فنی سفر پر شوریل بھی دکھائی گئی، جسے امجد شاہ نے تیار کیا تھا، اس طرح محبتوں اور چاہتوں کے رنگوں سے سجی تقریب بھر پور تاثر کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید