کراچی (نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا میں مارشل لا نفاذ پر سابق صدر یون سوک یول کیلئے سزائے موت کا مطالبہ، بغاوت کا الزام ، استغاثہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اقتدار کیلئے منصوبہ بندی کی،یون نے الزامات مسترد کرتے ہوئے اقدام کو آئینی قرار دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے خصوصی پراسیکیوٹر نے دسمبر 2024 میں مختصر مدت کے لیے مارشل لا نافذ کرنے کے معاملے پر سابق صدر یون سوک یول کے خلاف بغاوت کے الزام میں سزائے موت کی درخواست کی ہے۔ استغاثہ نے سیول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ میں حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یون سوک یول اور ان کے سابق وزیرِ دفاع کم یونگ ہیون نے اکتوبر 2023 سے اقتدار میں برقرار رہنے کے لیے ایک منظم منصوبہ بنایا تھا۔