• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم نے اپنے کیریئر کے مشکل ترین بولر کا نام بتا دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے اپنے کیریئر میں درپیش سب سے مشکل بولرز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو سب سے بڑا چیلنج قرار دے دیا۔

سابق کپتان بابر اعظم نے سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن کے یوٹیوب چینل ’دی سوئچ‘ پر ایک چیلنج ویڈیو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شارٹ بال چیلنج کا سامنا کیا۔

 انٹرویو کے دوران کیون پیٹرسن نے بابر اعظم سے ان فاسٹ بولرز کے بارے میں سوال کیا جن کے خلاف کھیلنا ان کے لیے سب سے زیادہ مشکل رہا۔

اس سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ آج کل تقریباً ہر ٹیم کے پاس ایسے فاسٹ بولرز موجود ہیں جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے گیند کراتے ہیں۔

بابر اعظم نے اپنے پہلے دورۂ جنوبی افریقہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ڈیل اسٹین کا سامنا کرنا میرے لیے ایک سخت امتحان تھا اسٹین کی گیندیں ناصرف انتہائی تیز تھیں بلکہ کھیلنے میں بھی بےحد مشکل تھیں۔

بابر نے مزید کہا کہ اس اننگز کو کھیلنے سے مجھے بہت اعتماد ملا، دنیا کے تیز ترین بولرز میں سے ایک ڈیل اسٹین کا سامنا کرنے کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ اب میں کسی بھی بولر کا سامنا کر سکتا ہوں۔

انہوں نے جنوبی افریقہ کے موجودہ فاسٹ بولر کگیسو ربادا کی بھی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کگیسو ربادا تمام فارمیٹس کے بہترین بولرز میں شمار ہوتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید