• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کی فیملی ان سے ملنے لاہور پہنچ گئی

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی فیملی لاہور پہنچ گئی۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مائیک ہیسن ان دنوں فیملی کے ہمراہ لاہور میں موجود ہیں۔

مائیک ہیسن نے فیملی کے ہمراہ لاہور کی سیر کی اور فوڈ اسٹریٹ سے کھانا بھی کھایا۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ فیملی مجھ سے ملنے کے لے آئی ہے سب بہت اچھا لگ رہا ہے، ہم پاکستان کی مزید سیر بھی کریں گے۔ 

مائیک ہیسن اور ان کی فیملی نے شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، حضوری باغ اور فوڈ اسٹریٹ کی سیر کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید