• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں بچے کے مبینہ اغوا کار خاتون اور مرد پر عوام کا تشدد

Woman And Men Tortured Over Suspect Child Kidnapping In Multan
ملتان میں بچے کے اغوا کے الزا م میں شہریوں نے مبینہ اغوا کار خاتون اور مرد کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کےمطابق نواحی علاقہ بلی والا میں شہریوں نے خاتون اور مرد کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ شہریوں نے الزام عائد کیاکہ دونوں افراد بچے کو اغوا ء کرنا چاہتے تھے لیکن پکڑے گئے۔

مشتعل شہریوں نے پولیس کے آنے پر پولیس موبائل پر بھی پتھراو کیا تاہم بعد میں پولیس نے مشتبہ خاتون اور مرد کو اپنی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔
تازہ ترین