• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی واپسی نہیں، ٹرمپ کا گرین لینڈ پر کنٹرول کے عزائم کا اعادہ

ڈیوس/کوپن ہیگن(جنگ نیوز)کوئی واپسی نہیں، ٹرمپ کا گرین لینڈ پر کنٹرول کے عزائم کا اعادہ ،طاقت کے استعمال کے امکانات ، نیٹو اتحاد، یورپی سیکورٹی اور تجارتی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔ ٹرمپ نے لیک پیغامات اور AI تصاویر میں گرین لینڈ پر امریکی پرچم جوڑکراپنے موقف کو تقویت دی۔یورپی یونین نےتجارتی پابندیوں اور نیااینٹی کوئرشن انسٹرومنٹ کے آپشنز کے ذریعے جواب کا عندیہ دیا۔برطانوی میڈی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر کنٹرول کے اپنے عزائم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی واپس نہیں اور طاقت کے استعمال کے امکانات کو مسترد نہیں کیا، جس سے نیٹو اتحاد، یورپی سکیورٹی اور تجارتی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ ٹرمپ نے لیک شدہ پیغامات اور AI تصاویر کے ذریعے گرین لینڈ کو امریکی پرچم کے ساتھ جوڑ کر اپنے موقف کو تقویت دی، جبکہ فرانسیسی صدر اور دیگر اتحادی اس اقدام پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔ امریکی خزانہ کے سکریٹری اسکاٹ بیسنٹ نے گرین لینڈ کے حوالے سے ہائسٹیریا کو کم کرنے کی کوشش کی۔

دنیا بھر سے سے مزید