• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوم متحدہ امریکی،اسرائیلی حملوں کا نوٹس لے، ایم کیو ایم انٹرنیشنل

لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل دنیا میں بدلتی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، پارٹی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ امریکا اوراسرائیل نے جدیدترین اورانتہائی خطرناک میزائلوں اور لڑاکا طیاروں سے ایران پر اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلاجواز اور بلااشتعال تابڑتوڑ حملوں کانہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، عورتیں، بچے اوربچیاں شہید وزخمی ہوگئے۔ انہی میزائل اورجنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای بھی اپنے قریبی ساتھیوں، رہنماؤں اور اہل خانہ کے ہمراہ شہید ہوگئے۔

دنیا بھر سے سے مزید