ویٹیکنن سٹی (اے ایف پی)پاپائے روم کی مشرقِ وسطیٰ میں ’’تشدد کے تسلسل‘‘ کو ختم کرنے کی اپیل، ہفتہ وار دعا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحکام اور امن باہمی ان ہتھیاروں سے قائم نہیں کیے جاتے جو تباہی، درد اور موت بانٹتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاپائے روم لیو چودھویں (Pope Leo XIV) نے اتوار کے روز مشرقِ وسطیٰ میں جاری ’’تشدد کے چکر‘‘ کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ بیان امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے آغاز اور اس کے نتیجے میں ہونے والی جوابی کارروائیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ سینٹ پیٹرز اسکوائر میں مجمع سے خطاب کرتے ہوئے پوپ نے کہا: ’’ایک بہت بڑے تناسب کے المیے کے امکان کے پیشِ نظر، میں تمام متعلقہ فریقین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس سے پہلے کہ یہ (تشدد) ایک ناقابلِ تلافی کھائی بن جائے، تشدد کے اس سلسلے کو روکنے کی اخلاقی ذمہ داری قبول کریں۔