کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کے ایران پر حملے، اسرائیل کا فائدہ، امریکا کا نقصان؟ ماہرین کا کہنا ہے یہ نئی جنگ ٹرمپ کی اپنی بیان کردہ پالیسی کے خلاف اور صرف اسرائیل کے مفاد میں ہیں، بیشتر امریکی ایران کیخلاف نئی جنگ کے حق میں نہیں، رکن کانگریس رشیدہ طیب نے بتایا کہ ٹرمپ اسرائیلی ایلیٹ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی میں مشرق وسطیٰ کے دورے میں اعلان کیا تھا کہ امریکی خارجہ پالیسی کا نیا دور حکومتیں بدلنے یا خطے کو دوبارہ ترتیب دینے کے بجائے امن پر مبنی ہوگا، لیکن کم عرصے بعد انہوں نے ایران پر مکمل حملہ کیا، جس کا مقصد ملک میں “آزادی” لانا بتایا گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ جنگ ٹرمپ کی سیاسی پالیسی یا وعدوں کے برعکس ہے اور صرف اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے مفاد میں ہے۔ ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی فوجی اڈوں اور مقامات کو نشانہ بنایا۔