سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے’دی نیکسٹ سیٹ‘ کے نام سے ایک نئے پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔
ثانیہ مرزا ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد اب وہ جتنی بھی اہم سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہیں یا پھر جو بھی ان کی زندگی کے خوبصورت لمحات ہوں، اُنہیں سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔
اُنہوں نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ایک نئے پروجیکٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ نئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا اور بھارت میں ٹینس کے مستقبل کو تشکیل دینا ہمارا عزم ہے۔
یہ پروگرام باصلاحیت کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح پر بہتر کارکردگی دکھانے میں مدد کے لیے مضبوط پیشہ ورانہ مدد فراہم کرے گا۔
اس پہلے ثانیہ مرزا دبئی اور حیدرآباد میں اپنی ٹینس اکیڈمیز بھی چلا رہی ہیں، ویمنز پریمیئر لیگ میں آر سی بی کی مینٹور بھی ہیں اور 2026ء کے آسٹریلین اوپن میں کمنٹری کرتی بھی نظر آ رہی ہیں۔