لاہور(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل جما عت اسلامی پنجاب ڈاکٹر بابر رشید کی لاہور پریس کلب میں ذکر اللہ مجاہد،رشید منہالہ،محمد فاروق چوہان،علامہ عبدالستار عاصم اور عمران الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے کسان دشمن پالیسیاں ختم نہ کیں تو پھر وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر احتجاج کریں گے۔گندم، گنے کے بعد اب آلو کے کاشتکاروں کا استحصال کیا جا رہا ہے ، آلو کی قیمتیں 60 سے 77 فیصد تک گر چکی ہیں۔ 60 کلو آلو کا تھیلا جو گزشتہ سال 2000 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ آج 600 روپے بھی پورے نہیں کر پا رہا۔ کئی علاقوں میں تو آلو کی قیمت ٹرانسپورٹ اور کولڈ اسٹور پیج کے فرق سے بھی کم ہو چکی ہے۔ 13 روپے فی کلو سے زیادہ کسان کو ریٹ نہیں مل رہا۔ ۔ ملک بھر میں تقریباً 12 سے 13 لاکھ ایکڑ پر آلو کاشت کیا گیا ہے، جس سے مجموعی نقصان اڑھائی سو ارب سے تجاوزکرگیا ہے۔ مہنگی کھا وہ زرعی ادویات، ڈیزل، بجلی اور کولڈ اسٹور پیج کے اخراجات نے کسان کی کمر توڑ دی ہے۔ بمپر فصل کے باوجو د کسان دیوالیہ ہو رہا ہے۔