• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں بذریعہ لاہور قلندرز پاکستانی نوجوانوں کو کھیلوں میں شرکت کا موقع دیا جائے گا: نیٹلی بیکر

امریکی قائم مقام ناظم الامور نیٹلی اے بیکرز—فائل فوٹو
امریکی قائم مقام ناظم الامور نیٹلی اے بیکرز—فائل فوٹو

امریکی قائم مقام ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کا اسلام آباد میں ہائی پرفارمنس سینٹر دیکھ کرخوشی ہوئی، لاہور قلندرز کے ذریعے امریکا میں پاکستانی نوجوانوں کو کھیلوں میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں لاہور قلندرز کی تقریب منعقد ہوئی جس سے امریکی قائم مقام ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام میں شفاف طریقے سے لاہور قلندرز نے ٹیلنٹ کو منتخب کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ہر صوبے میں جا کر کرکٹ ٹیلنٹ کو منتخب کیا، امریکا کا 250واں یومِ آزادی آ رہا ہے، امریکا سمجھتا ہے کہ ہر نوجوان کو ٹیلنٹ دکھانے کا موقع دینا چاہیے۔

نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ پاکستان میں ویمن کرکٹ کا ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی، لاہور قلندرز ٹرائلز میں ویمن کرکٹ میں جوش و خروش دنیا کے لیے پیغام ہے، جہلم میں لاہور قلندرز کے ٹرائلز دیکھ کر بہت خوش ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز نے ٹرائلز ہمیشہ شفاف انداز میں کیے ہیں، امریکا اور پاکستان کھیلوں میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کریں گے، امریکا نے رواں صدی کو اسپورٹس کے نام کیا ہے، امریکا فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید