پارٹ ٹائم ……
آلو ہے، ٹماٹر ہے، گوبھی ہے، گاجر ہے، کدو ہے،
سبزی والے نے گلی میں آواز لگائی۔
جائیں، جاکر دو کلو گوبھی اور ایک پاو ٹماٹر لے لیں،
آپ کو بازار نہیں جانا پڑے گا،
بیوی نے جلدی مچائی۔میں پیٹھ کھجاتا ہوا باہر نکلا،
ٹھیلے والا ہماری پڑوسن کیلئے آلو تول رہا تھا۔
اس کے چہرے پر نظر پڑی تو میں چلا اٹھا،
مقامی اخبار کے مایہ ناز سب ایڈیٹر ڈوڈو صاحب،
پارٹ ٹائم آپ ٹھیلے پر سبزی بیچتے ہیں؟
ڈوڈو نے منہ بناکر کہا،
میرا گھر سبزی بیچنے سے چلتا ہے باؤلے۔
اب صحافت پارٹ ٹائم ہے۔