• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست منیسوٹا میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ، 1 شخص ہلاک

فوٹو: اسکرین گریب۔امریکی میڈیا
فوٹو: اسکرین گریب۔امریکی میڈیا

امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منیاپولس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جہاں امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی ایجنٹ کی فائرنگ کے ایک اور ہولناک واقعے پر وائٹ ہاؤس سے بات کی ہے۔

گورنر ٹم والز نے کہا کہ صدر ٹرمپ فوراً امیگریشن آپریشن ختم کریں، ٹرمپ ہزاروں پُرتشدد، غیر تربیت یافتہ امیگریشن افسران کو منیسوٹا سے واپس بلائیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ترجمان ٹریشیا میکلافلن نے کہا کہ جس شخص کو گولی ماری گئی، اس کے پاس آتشیں اسلحہ موجود تھا، اور ڈی ایچ ایس نے اس ہینڈگن کی تصویر بھی فراہم کی جس کے بارے میں کہا گیا کہ وہ جائے وقوعہ سے برآمد کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

مظاہرین نے امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ آپریشن روکنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ منیاپولس میں 7 جنوری کو بھی امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سےخاتون ہلاک ہو گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید