• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا، ذرائع

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں بنگلادیشی ٹیم کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا فیصلہ قبول کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بی سی بی کی جانب سے تنازع کو اب طول نہ دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے فیصلے کے بعد بی سی بی کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں معاملے سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے آج باضابطہ طور پر بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا اعلان کیا اور بی سی بی کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت میں نہ کھیلنے کا موقف تسلیم نہیں کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید