• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا سکندر کا نجی یونیورسٹیوں کے طلبا کو لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کرنیکا اعلان

لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تعلیم کے عالمی دن پر نجی یونیورسٹیوں کے طلباء کو لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر نجی یونیورسٹیوں کے طلباء کو بھی لیپ ٹاپ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نجی یونیورسٹیوں کیلئے لیپ ٹاپ اپلائی کرنے کیلئے پورٹل جلد اوپن کر رہے ہیں۔ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلباء کا کرائیٹ ایریا بھی پبلک سیکٹر کے طلباء والا ہی ہوگا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ گذشتہ 77 سالوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو کسی سرکاری سکیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ پچھلے 4 سالوں میں بھی لیپ ٹاپ، سکالرشپ سکیم جیسے اقدامات نہیں ہوئے۔ مریم نواز نے پہلے ہی سال میں پبلک اور دوسرے سال میں نجی یونیورسٹیوں کے طلباء کو ایجوکیشن سپورٹ فراہم کی۔
لاہور سے مزید