• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو تشدد کے نام پر پارلیمنٹ سے منظور ہونیوالا بل خلاف شریعت، ابوالخیرمحمد زبیر

لاہور(کورٹ رپورٹر )جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ گھریلو تشدد کے نام سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو بل منظور ہوا جس میں بیوی کو گھورنے طلاق کی یا دوسری شادی کی دھمکی دینے اور اس کی مرضی کے بغیر گھر کے دیگر افراد کے ساتھ اس کے رکھنے کو قابل سزا جرم قرار دیا ہے یہ سراسر شریعت اسلامی کیخلاف ہے کیونکہ قرآن پاک میں تو نافرمان بیوی کو ڈرانے کیلئے شوہر کو اس سے بھی سخت طرز عمل کی اجازت دی گئی ہے تو پھر صرف گھورنا اور دوسری شادی کی دھمکی دینے کو قابل سزا جرم کیسے قرار دیا جاسکتا ہے جبکہ ہمارے آئین میں لکھا ہے کہ پاکستان میں کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بنایا جاسکتا اس لحاظ سے یہ بل آئین پاکستان کے بھی خلاف ہوا دراصل ٹرانس جینڈر اور18سال سے کم عمر شادی کی ممانعت جیسے خلاف شریعت قوانین پاس کرنے کے بعد حکمرانوں کی جر أتیں بہت بڑھ گئی ہیں اور اب وہ تسلسل کے ساتھ قرآن و سنت کے خلاف قوانین بنا کر اللہ کے غضب کو دعوت دے رہے ہیں رب کی طرف سے ان کو مہلت دی جارہی ہے کہ وہ اب بھی ان حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ قرآن کے ارشاد کے مطابق رب کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے اگر یہ خلاف شریعت بل پاس کرنیوالے حکمراں اور پارلیمنٹیرین اللہ کی پکڑ میں آگئے تو یاد رکھیں ٹرمپ بھی آجائے تو ان کو نہیں بچا سکے گا۔
لاہور سے مزید