• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اتحاد بین المذاہب اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دے رہی ہے، سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی جامعہ اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام عظمت صحابہ و اہل بیت کانفرنس و تکمیل صحیح البخاری تقسیم اسناد انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت ہوئی ہے۔ تقریب میں حافظ عبدالوہاب روپڑی، حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی، حافظ عبدالارشاد روپڑی، قاری فیاض و علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فارغ التحصیل طلباء کی دستار بندی کی اور اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی بھی دستار بندی کی گئی۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں اتحاد بین المذاہب اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دے رہی ہے۔ تمام مکاتبِ فکر کے اداروں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ علماء معاشرے کے اہم اور قابل احترام رکن ہیں۔ 
لاہور سے مزید