• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے کی قیمتوں کو پر لگ چکے، عوام فاقہ کشی پر مجبور، جاوید قصوری

لاہور (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں آٹا مہنگا ہونے کے باعث عام آدمی کی فاقہ کشی پر مجبور ہو گیا ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا بعض شہروں میں 3 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ ریٹیل مارکیٹوں میں آٹے کے تھیلے کی عام قیمتیں سرکاری ریٹ سے بھی کہیں زیادہ ہیں۔ لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1,800 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2,100 روپے یا اس سے زائد ہے ۔
لاہور سے مزید