لاہور(خصوصی نمائندہ)لاہور پریس کلب لاہور کے سالانہ انتخابات آج ہوں گے جن میں دو پینلز/گروپس جرنلسٹ گروپ اور پائینیر گروپ میں مقابلہ ہو گا۔الیکشن میں جرنلسٹ گروپ کی طرف سے ارشد انصاری صدر، سلمان قریشی سینئر نائب صدر ،افضال طالب سیکرٹری،عمران شیخ جوائنٹ سیکریٹری اور سالک نواز خزانچی کے امیدوار ہیں جب کہ پائینیر گروپ کی طرف سے اعظم چوہدری صدر، صائمہ نواز سینئر نائب صد ،عبدالمجید ساجد سیکرٹری ، رانا اکرام جوائنٹ سیکریٹری اور حسنین چوہدری خزانچی کے امیدوار ہیں۔