• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء عزیز اور یاسر حسین کے ہاں ننھی پری کی آمد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیز کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مداحوں کو یہ خوشی کی خبر سنائی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ بیٹی کی پیدائش گزشتہ روز یعنی 24 جنوری 2026ء کو ہوئی ہے۔

فوٹو — انسٹاگرام
فوٹو — انسٹاگرام

اداکار نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اہلیہ اقراء عزیز کو ٹیگ کرکے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ان کی یہ انسٹا اسٹوری کچھ ہی لمحات میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد شوبز کی معروف شخصیات اور مداح اُنہیں بیٹی کی پیدائش  پر مبارک باد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقراء عزیز نے دسمبر 2019ء میں شادی کی تھی اور اس جوڑی کے ہاں جولائی2021ء میں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید