• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’دھریندھر‘ کے اداکار ندیم خان گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

--فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
--فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

ممبئی پولیس نے فلم ’دھریندھر‘ میں نظر آنے والے اداکار ندیم خان کو گھریلو ملازمہ سے شادی کا جھانسہ دے کر طویل عرصے تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 41 سالہ خاتون نے شکایت درج کروائی کہ وہ مختلف اداکاروں کے گھروں میں کام کر چکی ہیں اور گزشتہ کئی برسوں ندیم خان کے گھر میں بھی کر رہی تھیں، دونوں کے درمیان قربت بڑھی اور اداکار نے شادی کا وعدہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے وعدے پر اداکار نے گزشتہ 10 برس کے دوران متعدد بار ان کے ساتھ زیادتی کی۔

پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں متاثرہ خاتون نے بتایا ہے کہ اب اداکار نے شادی سے انکار کر دیا جس پر انہوں نے پولیس سے رجوع کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ندیم خان کو اس شکایت پر 22 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید