بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیری عوام کا یوم سیاہ منانا مزاحمت کا نشان بن گیا ہے۔
26 جنوری بھارت کا یوم جمہوریہ ہے اور اس دن مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ کشمیریوں کے نزدیک یہ 26 جنوری 1950 کی غیرقانونی آئینی نفاذ کی یاد دہانی ہے۔
ہر سال 26 جنوری کو مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن اور پُرامن احتجاج دیکھنے میں آتا ہے۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں وادی نیلم میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے آزادی چوک تک بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی، طلبہ، وکلاء اور سیاسی وسماجی کارکنوں نے شرکت کی