متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایران پر کسی بھی حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے لیے اپنی زمینی، فضائی یا سمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے لیے کسی قسم کی لاجسٹک معاونت بھی فراہم نہیں کریں گے۔
متحدہ عرب امارات نے موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے بات چیت اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور ریاستی خود مختاری کے احترام پر یقین رکھتے ہیں اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں۔