محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے ایک دن میں غیر قانونی رکھے گئے 57 شیر برآمد کرکے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کیں اور ایک ہی دن میں 57 غیر قانونی شیر اور دیگر جانور برآمد کر کے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق 24 جنوری کو پنجاب بھر میں غیرقانونی شیر رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
لاہور میں بیدیاں روڈ پر ایک فارم ہاؤس سے 20 شیر، جہلم کی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 23 شیر اور ملتان کینٹ کے فارم ہاؤس سے 9 شیر اور ایک بندر برآمد کیا گیا۔
لاہور سے 4 اور ملتان اور جہلم سے 1،1 ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے 3، اور سیالکوٹ کے گاؤں لوتھر میں ایک گھر سے 2 شیر تحویل میں لے کر 1،1 ملزم کو گرفتار کیا گیا۔