پاکستان میلہ فیسٹیول انتظامیہ نے دی ہیگ کے وسیع وعریض خوبصورت ہال میں شاندار پاکستان فیسٹیول کا انعقاد کیا۔
پاکستان فیسٹیول کا افتتاح ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ نے کیا جبکہ سفارت خانہ کے تمام افسروں نے فیملی کے ساتھ شرکت کی۔
ہالینڈ کے تمام شہروں سے پاکستانیوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔
میلہ کمیٹی کے چیئرمین اور ارکان سپانسرز صحافی برادری نے پاکستان فیسٹیول کو مثالی ایونٹ بنانے میں شب و روزمحنت کی۔
پاکستان فیسٹیول میں پاکستانی کھانوں اور مصنوعات کے اسٹال لگائے گئےجہاں دن بھر رش رہا۔
سفیر پاکستان سید حیدر شاہ نے پاکستان فیسٹیول کا افتتاح کیا، اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
سفیر پاکستان نے اتنا شاندار پاکستان فیسٹیول آرگنائز کرنے پر انتظامیہ بلکہ ہالینڈ میں مقیم پاکستانیوں کو مبارک باد دی اور حب الوطنی کی تعریف کی۔
کمپیئرنگ کے فرائض شہزادی شمسی نے بڑے عمدگی سے ادا کیے۔ پاکستان فیسٹیول کے چیئرمین جمیل احمد نے سفارت خانہ پاکستان اور سپانسرز کا شکریہ ادا کیا ۔
پاکستان کے معروف گلو کار ابرار الحق اور عینی خالد نے موسیقی کا شاندار پروگرام پیش کیا اور ماحول کو خوب گرمایا ۔
فیسٹیول کے تمام انتظامات بڑے اچھے تھے۔ ہالینڈ کے پاکستانیوں کو ایسی تقریب بڑی دیر سے ملی، تقریب میں پاکستانیوں نے بہت انجوائے کیا ۔ پاکستان فیسٹیول میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔