• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توثیق حیدر کی شاہ رخ خان کے انداز میں فوٹوگرافی، صارفین کے دلچسپ تبصرے

فوٹو کولاج— سوشل میڈیا
فوٹو کولاج— سوشل میڈیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار توثیق حیدر کی شاہ رخ خان کے انداز میں فوٹو گرافی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

توثیق حیدر نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر اور ویڈیوز میں وہ سرسوں کے کھیتوں میں کھڑے کیمرے کے لیے مختلف انداز میں پوز دیتے نظر آ رہے ہیں اور اس پوسٹ کے بیک  شاہ رخ خان کی مشہور فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے مشہور گانے ’تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم‘ کا میوزک بھی سنا جا سکتا ہے۔

اداکار کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے خوب ٹرولنگ بھی کی جا رہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ سر آپ رہنے ہی دیں کیونکہ شاہ رخ خان جیسا نا صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں کوئی نہیں ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ کھیت میں اپنی سمرن تلاش کر رہے ہیں یا کبوتر۔

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ جلدی باہر نکل جائیں، کھیت کا مالک آجائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید