• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینگوئن کی وائرل ویڈیو نے ماورا حسین کی زندگی کس طرح بدلی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ پینگوئن کی وائرل سوشل میڈیا ویڈیو نے زندگی کا ایک اہم فیصلہ لینے میں ان کی مدد کی تھی۔

ماورا حسین نے پینگوئن کی وائرل سوشل میڈیا ویڈیو کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا۔

اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جب میں 5 سال پہلے ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل ہوئی تھی تو بہت سے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ میرا یہ فیصلہ میرا کیریئر ختم کر دے گا کیونکہ مجھے اب صرف تھوڑا بہت کام ہی ملے گا۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ میرا فیصلہ مشکل تھا لیکن میں جانتی تھی کہ میں اس فیصلے کے بعد کیسا محسوس کر رہی ہوں اور آج مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ اب تک میں نے اپنے لیے سب سے بہتر جو چیز کی ہے وہ میرا وہی فیصلہ تھا۔

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

اُنہوں نے مزید لکھا کہ کبھی بھی چوہوں کی طرح مت دوڑیں، اپنی منزل کا انتخاب خود کریں اور محفوظ رہیں۔

یاد رہے کہ ماورا حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری میں جس وائرل سوشل میڈیا کلپ کا حوالہ دیا ہے اس میں ایک اکیلا پینگوئن دکھایا گیا ہے جو اپنی کمیونٹی سے دور برفیلے پہاڑوں کی طرف چل رہا ہے یعنی اس نے اکیلے اپنے باقی کمیونٹی سے مختلف راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دراصل یہ وائرل ویڈیو کلپ اصل میں2007ء میں Nihilist Penguin کے عنوان سے منظر عام پر آیا تھا۔

یہ ویڈیو کلپ2007ء میں ریلیز ہونے والی دستاویزی فلم’اینکاؤنٹرز ایٹ دی اینڈ آف دی ورلڈ‘ کا ہے جو اب دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور بہت سارے صارفین کو پینگوئن کی صورتحال اپنی زندگی سے کچھ پہلوؤں سے ملتی جلتی لگ رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید