• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاندانی جھگڑا، بھارتی اداکارہ کے شوہر پر چاقو حملہ

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

جنوبی بھارت کی سابق ٹیلی ویژن اداکارہ کاویا گوڈا کے شوہر سوما شیکھر نے اپنے بھائی اور بھابھی پر چاقو حملے کا الزام لگایا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ خاندانی تنازع اب پولیس کیس میں تبدیل ہو گیا ہے، جس میں بنگلورو کے راما مورتھی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت اور جوابی شکایت دونوں درج کرائی گئی ہیں۔

ان شکایات کی بنیاد پر پولیس نے آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ کیس دو بھائیوں اور انکی بیویوں  میں ہونے والے خاندانی جھگڑے اور حملے کے الزامات پر مبنی ہیں۔ 

کاویا اور انکے شوہر سوما شیکھر اور پریملاتھا اور انکے شوہر ناندیش نے پولیس سے الگ الگ رابطہ کیا۔ واضح رہے کہ سوماشیکھر اور ناندیش آپس میں بھائی ہیں اور دونوں ایک مکان میں اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

تنازع کے دوران اداکارہ پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا، جبکہ ان کے شوہر سوما شیکھر کو چاقو مارے جانے کا الزام ہے۔ جوابی ایف آئی آر میں پرمیلا نے الزام عائد کیا ہے کہ ان پر بھی حملہ کیا گیا اور واقعے میں ان کا منگل سوتر زبردستی چھین لیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر جسمانی تشدد اور بدکلامی کے الزامات لگائے ہیں، جس کے بعد دونوں جانب سے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔

 کاویہ نے متعدد مقبول ٹیلی ویژن سیریلز میں کام کیا ہے، جن میں رادھا رمن اور گندھاری جیسے مقبول ٹی وی سیریلز ہیں۔ تاہم شادی کے بعد انہوں نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید