• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ ممی چکرابورتی کا لائیو ایونٹ میں ہراساں کیے جانے کا الزام

ممی چکرابورتی(تصویر سوشل میڈیا)۔
ممی چکرابورتی(تصویر سوشل میڈیا)۔

بھارتی اداکارہ و گلوکارہ ممی چکرابورتی نے ایک لائیو ایونٹ میں ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ اس ایونٹ کے منتظمین نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

اداکارہ اور بھارتی لوک سبھا کی سابق رکن ممی چکرابورتی نے مغربی بنگال کے شہر بونگاؤں میں ایک ثقافتی لائیو اسٹیج پرفارمنس کے دوران ہراسانی اور خلل ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ 

بنگالی فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کی وجہ سے معروف 36 سالہ اداکارہ نے منگل کے روز بونگائوں پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ تقریب کے منتظمین اسٹیج پر چڑھ آئے اور ان کی پرفارمنس روک دی اور ان سے اسٹیج چھوڑنے کے لیے کہا گیا۔ 

منتظمین نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دراصل ممی کی سیکیورٹی نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ تقریب کے ایک منتظم تنمے شاستری نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ایک گھنٹہ تاخیر سے ایونٹ میں پہنچی تھیں اور انہیں صرف آدھی رات تک پرفارم کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ نہ تو ان کی توہین کی گئی اور نہ ہی ہراساں کیا گیا۔ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔

دوسری جانب ممی نے بعد میں اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک پراسرار نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے جعلی کہانیوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے ان لوگوں کے بارے میں لکھا جو سچی باتوں پر ناراض ہو جاتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید