• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونکی کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونکی کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا، وہ بطور کھلاڑی بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونکی کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈکے مالک علی نقوی کا کہنا ہے کہ رونکی ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی کا حصہ رہے ہیں، وہ ٹیم کے ماحول اور کلچر کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، اسی لیے انہیں ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

تصویر بشکریہ، اسلام آباد یونائیٹڈ فیس بک
تصویر بشکریہ، اسلام آباد یونائیٹڈ فیس بک

ہیڈ کو چ مقرر ہونے پر لیوک رونکی نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ ان کے لیے گھر کی طرح رہی ہے، بطور ہیڈ کوچ واپسی ان کے لیے اعزاز ہے، وہ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ کے مطابق سابق کھلاڑی کو ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانا پالیسی کا حصہ ہے تاکہ ٹیم کا تسلسل اور پہچان برقرار رہے۔

لیوک رونکی پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

پی ایس ایل کے ساتھ ساتھ لیوک رونکی کو انٹرنیشنل کوچنگ کا تجربہ بھی حاصل ہے، وہ نیوزی لینڈ کے کوچنگ سیٹ اپ میں بھی کام کر چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید