• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتوار کو خیبر میں بسنے والی اقوام کا جرگہ بلا رہا ہوں: سہیل آفریدی

سہیل آفریدی—فائل فوٹو
سہیل آفریدی—فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اتوار کو 2 بجے پورے خیبر میں بسنے والی اقوام کا جرگہ جمرود فٹ بال اسٹیڈیم میں بلا رہا ہوں۔

پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی منتخب جمہوری حکومت گرائی گئی، بانیٔ پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے بعد دہشت گرد دوبارہ آباد ہو رہے تھے تو جرگے کیے۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ اس وقت پی ڈی ایم کی حکومت کہتی تھی کہ ہم جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں کے نتیجے میں بے امنی بھی لوٹ آئی اور معیشت بھی تباہ حال ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آج سرمایہ کار اور نوجوان ملک سے بھاگنے کے راستے تلاش کر رہے ہیں، صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے جرگے نے متفقہ طور پر 15 نکاتی ایجنڈا منظور کیا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ سب نے کہا کہ مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کیا جائے تاکہ مستقل امن قائم ہو سکے، لوگوں کو برف باری کے موسم میں گھر بار خالی کرنے پر مجبور کیا گیا، میری حکومت نے متاثرین کی دیکھ بھال کے لیے 4 ارب روپے ریلیز کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید