لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو گلوکار و اداکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ کا فیصلہ 30 دن میں کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کی ہتک عزت دعویٰ پر بیان دینے سے روکنے کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کا ہتک عزت کے دعویٰ کے حتمی فیصلے تک بیان دینے سے روکنے کا فیصلہ درست ہے، اظہار رائے کے معاملے پر عدالت بڑا احتیاط برتتی ہیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ ہتک عزت کے معاملے پر حکم امتناع نہیں دیا جاسکتا ہے۔