• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کے شاہین آفریدی کیخلاف 5 گیندوں پر 21 رنز، ویڈیو وائرل

فوٹو کولاج — بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو کولاج — بشکریہ سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء سے قبل انٹرا اسکواڈ پریکٹس سیشن کے دوران فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے خلاف 5 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے یہ شاندار کارکردگی اس وقت دکھائی جب پاکستانی کھلاڑیوں نے غیر ملکی لیگز سے واپسی کے بعد ٹی 20 ورلڈ کہ کی تیاریاں شروع کیں۔

پاکستانی اسٹار بیٹر کی پریکٹس سیشن کے دوران شاندار بیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔


وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی مختلف انداز سے بولنگ کرتے ہوئے وکٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن بابر اعظم بہت اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بابراعظم حال ہی میں بگ بیش لیگ  میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے کے بعد وطن واپس آئے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کر رہے تھے۔

اب دونوں کھلاڑیوں کی توجہ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی 3 میچز کی ٹی 20 سیریز پر مرکوز ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید