• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: طوفان چندرا کے باعث شدید بارشیں و سیلابی کیفیت، معمولات زندگی متاثر

--تصویر سوشل میڈیا
--تصویر سوشل میڈیا

برطانیہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش برسا کر طوفان چندرا گزر گیا اور اپنے پیچھے مشکلات چھوڑ گیا۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں شدید بارشوں کے سبب سیلاب کی 100 سے زائد وارننگز اب بھی ہیں، صبح کے مصروف اوقات کیلئے جمی ہوئی برف سے متعلق یلو وارننگ بھی جاری ہیں۔

نیشنل ریل کے مطابق موسم کے سبب جمعہ تک انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں ریل سروس متاثر ہوسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سمر سیٹ میں تقریباً 50 گھروں میں سیلاب کا پانی داخل ہونے کو اہم واقعہ قرار دیا گیا۔ 

--تصویر سوشل میڈیا
--تصویر سوشل میڈیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق  ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ کیلئے جمعرات کو مزید بارشوں کے سبب ییلو وارننگ جاری کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان چندرا کے سبب ناردرن آئر لینڈ میں 10 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم رہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان چندرا کے سبب ناردرن آئر لینڈ میں 300 اسکول بند کردیے گئے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواؤں کے سبب اندرون ملک پروازیں اور فیری سروس بھی متاثر ہوئی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید