• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت پیشہ ورانہ غفلت کی مرتکب ہے، حیدر عباس رضوی

یہ نہ خریدار بچا سکے، نہ دکاندار کو بچا سکے، حیدر رضوی - فائل فوٹو
یہ نہ خریدار بچا سکے، نہ دکاندار کو بچا سکے، حیدر رضوی - فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پیشہ ورانہ غفلت کی مرتکب ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو شرجیل میمن کے مشورے کی ضرورت نہیں، ہم جانتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاش سندھ حکومت 24 سے 48 گھنٹے میں گل پلازا کی آگ کو بجھالیتی اور لوگوں کو بچالیتی ۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ سانحہ گل پلازا میں سندھ حکومت پیشہ ورانہ غفلت کی مرتکب ہے، یہ نہ خریدار بچا سکے، نہ دکاندار کو بچا سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سانحے کی انکوائری رپورٹ میں جو ملزم ہے، وہی اس کیس میں مدعی ہے، محقق ہے اور منصف ہے۔

قومی خبریں سے مزید