مختصر قیام کے لیے چین جانے والے برطانوی شہریوں کو اب ویزہ نہیں لینا پڑے گا، برطانیہ اور چین کے درمیان ویزہ فری معاہدے سمیت اہم معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔
برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کے مطابق کاروبار اور سیاحت کے لیے چین میں 30 روز سے کم قیام کرنے والے برطانوی شہری اب ویزے کے بغیر سفر کر سکیں گے۔
برطانوی وزیراعظم کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں دونوں ممالک نے سرحد پار منظم جرائم، غیر قانونی امیگریشن کے خلاف تعاون، تجارتی تعاون، صحت، کھیلوں اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے ہوئے۔
اس کے علاوہ دونوں ملکوں نے طویل مدتی، مستحکم اور جامع اسٹریٹیجک شراکت داری قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔