حماس نے اسرائیل سے غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کھولنےکا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ سے خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے مطالبہ کیا کہ رفح کراسنگ کو دونوں اطراف سے فوری کھولا جائے، غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔
حماس نے کہا غزہ کے انتظام کے لیے ٹیکنوکریٹ فلسطینی کمیٹی کو تعینات کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی میں حماس کا بڑا کردار تھا، لگ رہا ہے کہ اب حماس غیر مسلح ہونے جا رہی ہے۔