• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عازمین حج ’’سعودی ویزا بائیو‘‘ ایپ کے ذریعے اپنی بائیومیٹرک جلد مکمل کرلیں، وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ عازمین حج ’’سعودی ویزا بائیو‘‘ ایپ کے ذریعے اپنی بائیومیٹرک جلد مکمل کرلیں۔ 

اسلام آباد سے ترجمان نے کہا کہ حج ویزا کے لیے سعودی بائیومیٹرک کرانا لازم ہے۔ اگر ایپ سے بائیومیٹرک نہ ہوسکے تو قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے 8 فروری سے قبل بائیومیٹرک کرالیں۔ 

ترجمان کے مطابق بائیومیٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج ویزا نہیں لگے گا۔ 

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا سعودی تاشیر سینٹرز کی مزید تفصیلات پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔

قومی خبریں سے مزید