• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں آذربائیجان کی 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے، وزیراعظم شہباز شریف

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں آذربائیجان کی 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ تکمیل کےقریب ہے۔

وزیراعظم سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندےخلیف خلیفوف نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر الہام علیوف کےلیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

وزیراعظم نے آذربائیجان کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم دہرایا اور کہا کہ پاکستان میں آذربائیجان کی 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر علیوف کو سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

ملاقات میں علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے پاکستان آذربائیجان قریبی رابطے بڑھانے پر زور دیا۔

صدر آذربائیجان کے نمائندہ خصوصی نے وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین کیا اور دوسری کاراباخ جنگ میں حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

صدر آذربائیجان کے نمائندہ خصوصی نے جموں و کشمیر پر اپنے مؤقف کی توثیق کی، اور صدر علیوف کا خط وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے کیا۔

قومی خبریں سے مزید