• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کا آفیشل سونگ جاری کردیا گیا۔

آئی سی سی نے گانے سے متعلق اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا ہے کہ انتظار ختم ہوا، جادو آگیا، پیش خدمت ہے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کا آفیشل ایونٹ گانا۔

پوسٹ میں مزید کہاگیا کہ یہ ترانہ دنیا کرکٹ کے بڑے ایونٹ کےلیے تیار کیا گیا ہے، جسے آپ تمام آڈیو پلیٹ فارمز پر سن سکتے ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سونگ کا ٹائٹل ’فل دا تھرل‘ ہے۔

دوسری طرف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ہے۔

لاہور کے کنیئرڈ کالج میں ٹرافی کی نمائش کرائی گئی، طالبات کا جوش و خروش عروج پر رہا، ٹیسٹ کرکٹر حسن علی اور ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ ٹی 20ورلڈ کپ ٹرافی کی مقامی شاپنگ مال میں بھی نمائش کی جائے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 میچوں کے دوران اسٹیڈیم اور اس کے باہر پی سی بی کی شاپ پر فینز کے لیے ٹرافی کی نمائش ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید