پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج قذافی اسٹیڈیم کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل ہے۔
سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 22 رنز سے کامیابی حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانے والا میچ شام چار بجے شروع ہوگا۔