آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمن ایونٹ کا ٹائٹل ایلینا ریبیکانا نے جیت لیا، ایونٹ کی فیوریٹ اور نمبر ون سیڈ آریا سبالنکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں رے بیکانا کی جیت کا اسکور 4-6 ، 6-4 اور 4-6 رہا۔
واضح رہے کہ رے بیکانا کا کیریئر میں یہ دوسرا گرینڈ سلم ہے، اس سے قبل انہوں نے 2022 میں ومبلڈن کا ٹائٹل جیتا تھا۔